نئی دہلی:7/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کرونا ندھی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا۔ وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ ایم کروناندھی کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی غمزدہ ہوں۔ وہ ہندوستان کے سینئرترین لیڈروں میں سے تھے۔ ان کے انتقال سے ہم با اثر عوامی لیڈر، عظیم مفکر، قلمکار اور ایسے قدآور لیڈر سے محروم ہوگئے جن کی زندگی غریبوں اورپسماندہ لوگوں کے لیے وقف تھی۔ وہ بالخصوص تمل عوام کی فلاح و بہبود کے عہد بند تھے اور انہوں نے تمل ناڈو کے عوام کی آوازمؤثر طریقے سے ہر سطح پر اٹھائی ہے۔